فرقہ وایت زہر قاتل ، اسودہ شبیری پر عمل کر کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے : شاہ محمود
ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے یوم عاشورہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے امام عالی مقامؓ کی قربانی پوری انسانیت کے مشعل راہ ہے۔ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ۔ انتہا پسندی اور فرقہ واریت ملکی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہیں۔ اسوہ شبیری پر عمل کرکے تمام چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ آج چودہ سو سال گزرنے کے بعد بھی حسین اور یزید کی جنگ جاری ہے۔ یزیدی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
قوتیں اب بھی برسر پیکر ہیں۔ امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں اپنے خانوادہ کے ساتھ باطل کیخلاف جنگ کرکے دنیا کو بتا دیا کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کا فلسفہ شہادت ظلم، جبر اور آمریت کے خلاف جدوجہد کے لئے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے انسانی زندگی کے لئے سنہری اصول متعارف کرائے، کربلا کا میدان حق اور باطل کے درمیان معرکہ تھا جس میں حق فتحیاب ہوا جبکہ باطل کو شکست ہوئی۔ نواسہ رسول کی عملی زندگی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، امام عالی مقام کی قربانی نے ہمیں ناانصافی اور زیادتی سے لڑنا سکھایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج یوم عاشور ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی تمام طاقت اورقوت سے یزیدی سوچ اور یزیدی قوتوں کا خاتمہ کریں۔