نواز کی رہائی حق کی فتح ، فیصلہ آئین و قانون کے عین مطابق : جاوید ہاشمی

نواز کی رہائی حق کی فتح ، فیصلہ آئین و قانون کے عین مطابق : جاوید ہاشمی

مخدوم رشید (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی حق کی فتح ہے ، ان کی رہائی کا فیصلہ آئین و قانون کے عین مطابق ہے ، جمہوریت نواز شریف کی ہی قیادت میں پروان چڑھی اور اب مزید مستحکم ہو گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ حق کی سربلندی کے لئے جان کی پرواہ کئے بغیر ڈٹ جانا چاہئے ،اس پر فتن دور میں بھی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

یزیدی قوتوں کامقابلہ کرنے کے لئے حسینؒ جیسا جذبہ چاہئے ۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر