عدالتی اہلکاروں کے طبی تشخیص ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ ، مراسلہ روانہ

عدالتی اہلکاروں کے طبی تشخیص ٹیسٹ کرانیکا فیصلہ ، مراسلہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)ماتحت عدالتوں میں تعینات تمام ملازمین کے کلینیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ تفصیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں تعینات ملازمین کے ہیپاٹائٹس، ٹی بی ، ایڈز، ایکسرے اور دیگر طبی تشخیصی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں صوبہ بھر کی عدالتوں کے سیشن ججز کو باقاعدہ طور پر مراسلے جاری کر دئیے گئے ہیں۔