بھارت،وزیر دفاع جھوٹی ہیں،استعفیٰ پیش کریں، راہول گاندھی کا مطالبہ

بھارت،وزیر دفاع جھوٹی ہیں،استعفیٰ پیش کریں، راہول گاندھی کا مطالبہ

نئی دہلی(آئی این پی )کانگریسی صدر راہول گاندھی نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں کئی بار جھوٹ بول چکی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا گیا اس لئے انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاناہیے،سابق سر براہ ایچ اے ایل نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس رافیل بنانے کی صلاحیت موجود نہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں کئی بار جھوٹ بول چکی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا گیا اس لئے انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجاناہیے۔راہول نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں رافیل وزیر بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفی دے دینا چاہیے۔انہوں نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ رافیل وزیر نے بدعنوانی سے بچنے کے لئے غلط بیانی سے کام لیا۔ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)کے سابق سربراہ کے ایس راجو نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل کو بنانے کی صلاحیت نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر