پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کرنیکا پلان ، 5 رکنی کمیٹی تشکیل
رحیم یارخان(بیورونیوز)پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس محمدطاہر کی جانب سے پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی میں ایس پی رینک کے پانچ اراکین شامل ہوں گے جو کہ پولیس اصلاحاتی کمیشن کے سربراہ کی معاونت کریں گے۔