باطل قوتیں سلامتی کیلئے خطرہ ، سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا : چودھری آصف مجید

باطل قوتیں سلامتی کیلئے خطرہ ، سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا : چودھری آصف مجید

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ حضرت امام حسینؓ کی دین اسلام کی قربانی کو تاقیامت یاد رکھا جائیگا اوریہ قربانی ہمیں باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، واقعہ کربلاء جرات اور بہادری اورصبر استقامت کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

عظیم داستان ہے، آج سے چودہ سوسال پہلے دین حق کے لیے اہلبیت کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،دشمن اورباطل قوتیں پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہیں اندرونی اوربیرونی سازشوں کامقابلہ ہمیں ایک پلیٹ فارم جس میں اسلام کی سربلندی ہوجمع ہوناہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم عاشورکے حوالہ سے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی عقیدت واحترام کامہینہ ہے، واقعہ کربلاہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کادرس دیتاہے، محرم الحرام کے ان ایام میں ہمیں واقعہ کربلاکویادرکھناہوگا، انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسینؓ نے عظیم اورلازوال قربانی دیکرقیامت تک کیلئے انسانیت کی بقاء کی جنگ لڑی اوردین اسلام کوسربلندکردیا، انہوں نے آج بھی مسلمانوں کامقابلہ وقت کے یزیدوں کے ساتھ ہے نواسہ رسولؐ نے اپنی اوراپنے کنبہ کی دین حق کے لیے قربانی پیش کرکے اپنے ناناؐ کے دین کوقیامت تک بچالیا۔

چوہدری آصف

مزید : ملتان صفحہ آخر