لیڈی ڈاکٹر پر’’حملہ‘‘پی ایم اے ملتان کاہنگامی اجلاس ‘ غیر جابندار انکوائری کا مطالبہ

لیڈی ڈاکٹر پر’’حملہ‘‘پی ایم اے ملتان کاہنگامی اجلاس ‘ غیر جابندار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)پی ایم اے ملتان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی زیر صدارت ہوا ہے۔ جس میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ڈیوٹی کے دوران درجہ چہارم کے ملازم کی جنسی ہراساں کرنے کے افسوسناک واقع کی شدید مذمت کی گئی۔ اور پی ایم اے نے اپنی کابینہ کی منظوری سے یہ مطالبات اعلیٰ حکام کو دئیے گئے۔ 42 گھنٹوں میں غیر جانبدار (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
انکوائری کر کے ملزم کی معطلی،سخت سزا اور نا اہل انتظامی ذمہ داروں کی معطلی کی جائے۔تاکہ ان کو سبق حاصل ہو۔ پی ایم اے کے عہدیداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان سو مو ٹو ایکشن لیں کا مطالبہ بھی کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب اور ہیلتھ منسٹر ڈاکٹرز کی نمائندہ تنظیمو ں کی مشاورت سے ڈاکٹرز کے لئے سیکورٹی بل منظور کریں۔ نشتر انتظامیہ ہسپتال کی سیکورٹی کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر کرے۔اور اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو آوٹ ڈور ہڑ تال کے علاوہ احتجا ج کے تمام راستے کھلے ہیں۔اجلاس میں ڈاکٹر رانا خا ور، حاجرہ مسعود،طارق وقار،مر تضی بلوچ، منظر علی، شیخ خالق،امجد باری، ندیم اقبال،ذوالقرنین حیدر، حمیرا بشیر،و دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
لیڈی ڈاکٹر حملہ