ضلع صوابی میں ملیریا ٹائیفائیڈ کی وباء پھوٹ پڑنے سے کئی بچے متاثر

ضلع صوابی میں ملیریا ٹائیفائیڈ کی وباء پھوٹ پڑنے سے کئی بچے متاثر

صوابی( بیوروپورٹ) ضلع صوابی میں ملیریا ٹائیفائیڈ کی وباء پھوٹ پڑنے سے کئی بچے اور افراد بیمار ہو گئے جب کہ ڈینگی وائرس سے ایک نوجوان وفات پا گیا بتایا گیا ہے ضلع بھر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ بچے اور بڑے ٹائیفائڈ ، نمونیا اور ملیریا کی بیماری کے شکار ہو گئے ہیں۔ ٹوپی کا ایک رہائشی عالمزیب عرف گڈے قصاب جو کہ ڈینگی وائرس کا شکار ہوا تھا پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا صوابی کے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت کے حکام سے ڈینگی وائرس ، ٹائیفائڈ اور ملیریا کی بیماری پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی ایچ او صوابی نے بتایا کہ صوابی میں ڈینگی وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے جب کہ موسمی بیماریوں میں عوام اختیاطی تدابیر اپنائے#

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر