نشتر میڈیکل یونیورسٹی ‘ دو افسروں میں سرد جنگ ‘ ایک دوسرے کو عہدوں سے ہٹانے کی کوششیں

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ‘ دو افسروں میں سرد جنگ ‘ ایک دوسرے کو عہدوں سے ہٹانے ...

ملتان (وقائع نگار )نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اہم انتظامی عہدوں پر تعینات دو افسروں کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی۔دونوں افسر ایک دوسرے کو انتظامی سیٹوں سے ہٹانے کیلئے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے لگے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے دو اہم انتظامی افسران ایک دوسرے کو اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے نچا دیکھانے میں لگے ہوئے ہیں۔دو ایک دوسرے کو سیٹوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

سے ہٹانے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا ایک اہم انتظامی افسر نے دورسرے افسر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی ممبران سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔تاکہ اس انتظامی افسر کر عہدے سے ہٹایا جاسکے۔جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ایسی تمام باتیں صرف افواہیں کی حد تک ہے۔الزام تراشی کی جارہی ہے۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر