قبروں کی لپائی ، گورکن ، مزدوربے لگام ، لوٹ مار ، شہری پریشان
ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان وگردونواح میں بھی قائم قبرستانوں میں گذشتہ روز بھی دن بھر شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی کرانے کے سلسلے دن بھر مصروف رہے،گورکن اور لپائی کرنے والے مزدوروں نے لپائی کا ریٹ 100اور150 سے بڑھا کر 300 تک کر لیا اور اسی حساب (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
سے وصول کیئے جو کہ شہریوں نے خاموشی کے ساتھ ادا کیئے ، اس حوالے سے گورکن اور مزدوروں کا کہنا تھا کہ اس میں ہم کیا کر سکتے ہیں مٹی کی ریڑھی کے ریٹ ڈبل ہوگئے ہیں اور ہم بھی محنت کرتے ہیں اسی حساب سے اجرت کی وصولی ہمارا حق ہے ، علاوہ ازیں پھولوں کی پتیوں کے ریٹ بھی دوگنے ہوگئے ہیں گرانفروشوں پر کو ئی لگا م ڈالنے والا نہیں ہے ،تاہم آج یوم عاشورہ کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کریں گے قبروں پر پھولوں کی پتیاں رکھنے ، دال، چاول، کھجور کی چھڑیاں رکھنے اور موم بتیاں، اگر بتیاں روشن کرنے کے سلسلے میں قبرساتوں کے سامنے سٹالز لگا لئے گئے ہیں اور قبروں پر شہریوں کا اپنے پیاروں کی قبروں پر قرآن خوانی ، فاتحہ خوانی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔