کم عمر ڈرائیور نے گھر کا واحد کفیل کچل کر مار ڈالا

کم عمر ڈرائیور نے گھر کا واحد کفیل کچل کر مار ڈالا

مظفرگڑھ(نامہ نگار) گدپور میں بارہ سالہ لڑکے نے کار ڈرائیو کرکے پچاس سالہ شخص کو کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا. نواحی علاقہ موضع کنیرا کا رہائشی پچاس سالہ بزرگ بشیر احمدگدپور سے مغرب کی جانب مختلف علاقوں سے " سر " کاٹ کر کنجریں اور چھبے بنا کر فروخت کرکے اپنے بچوں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کا پیٹ پالتا تھا‘ دوران سفر سامنے سے انے والے کار ڈرائیوار, بارہ سالہ بچے نے کچل ڈالا جبکہ اس کا, بڑا بھائی سجاد کمہار جو گدپور کا رہائشی ہے اپنی کارمیں آرہا تھا موقع پر اپنے چھوٹے بھائی کو فرار کرا دیا .مزدور محمد بشیر کی لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا. ہر انکھ اشکبار تھی .متوفی بشیر کنیرا گھر کا واحد کفیل تھا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر