ظلم کی زنجیریں اتنی دیر تک جکڑی نہیں رہ سکتیں ، تہمینہ دولتانہ

ظلم کی زنجیریں اتنی دیر تک جکڑی نہیں رہ سکتیں ، تہمینہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(صباح نیوز)مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ ظلم کی زنجیریں اتنی دیر تک جکڑی نہیں رہ سکتی آ خرت کار باطل نے مٹ جانا ہے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
حق اور سچ کا دامن تھامے رکھنا قائد نواز شریف کی صفت ،پوری قوم نے عدالتی فیصلے کو سراہا نیب احتساب کو انتقام نہ بنائے آ خر کار یہی چراغ جلیں گے تو ملک میں ترقی،روشنی کا اجالا ہوگا ڈبوں میں جعلی ثبوت بھر کر لانے والوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک عدالت اوپر والے کی بھی جہاں صرف اور صرف انصاف ہوتا ہے اور ہوتا ہوا نظر بھی آ تا ہے ملک کی کمان کھلاڑی کے ہاتھ میں دیکر سارا سسٹم برباد کیا جارہا ہے ایسے سسٹم چند دن بعد ٹھس ہوجاتے ہیں ملک چلانے کیلئے جرات مندانہ فیصلے اور بڑے حوصلے چاہئے ہوتے ہیں جو میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے کئے اور پوری قوم نے دیکھے بھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومنتخب چےئرمین بلدیہ مسلم لیگ(ن)نادرعلی بھٹی کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،میاں آ صف خورشید،کونسلرشاہد نیاز بھٹو،کونسلرحکیم سعید،رانا عمران ریاست،چےئرمین راؤ طارق سمیت شیخ عبد الرحمن،کاشف علی چوہدری،ناصر دولتانہ،چوہدری آ صف،ناصر بھٹی،زاہد بھٹی،حاجی منصب علی سمیت دیگر موجود تھے محترمہ تہمینہ دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخی تھے عوام ویسی ترقی کی خواہشمند مگر متبادل نظر نہیں آ رہے انشا اللہ بلدیہ کے پلیٹ فارم سے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا ۔
تہمینہ دولتانہ