تھانہ گلگشت ‘ کینٹ ‘ نیو ملتان ‘ چہلیک ‘ الپہ کے علاقوں میں چوری ‘ ڈکیتی کی وارداتیں‘ تفتیش شروع

تھانہ گلگشت ‘ کینٹ ‘ نیو ملتان ‘ چہلیک ‘ الپہ کے علاقوں میں چوری ‘ ڈکیتی کی ...

ملتان(وقائع نگار)چوری ڈکیتی کی بارہ مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون،موٹر سائیکل،طلائی زیورات،گھریلو و الیکٹرانک سامان،نقدی سمیت دیگر لاکھوں مالیت کے سامان (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سے محروم کردئیے گئے تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے میں رشید کی دکان سے نامعلوم افراد نے یو پی ایس،ایل سی دی ودیگر ضروری سامان چوری کرلیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں شہزاد کے گھر سے نامعلوم چوروں نے تالہ کھول کر ایل ای ڈی پنکھے،جوسر مشین مالیتی ساڑھے 4لاکھ روپے چوری کرلی۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں معاویہ کا رکشہ نامعلوم نے چوری کرلیا،تھانہ کینٹ کے علاقے میں عظمیٰ حمید کا موبائل نامعلوم نے چوری کرلیا اسی تھانے کے علاقے میں علی مقصود کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے نامعلوم چور نے چوری کرلی۔تھانہ چہلیک کے علاقے میں محمد نعیم سے اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھین لی۔اسی تھانے کے علاقے میں ظہور حسین کی موٹرسائیکل کلینک کے باہر سے نامعلوم چوروں نے چوری کرلی۔شاہ رکن عالم کے علاقے میں یعقوب کی موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلی۔تھانہ الپہ کے علاقے میں حفیظ الرحمن کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔اسی تھانے کے علاقے سے اطہر کا موبائل فون نامعلوم چور نے گھر کے اندر سے چوری کرلیا۔پولیس نے ان تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر