عدالتوں اور ماتحت دفاتر کیلئے نئے اوقات کار کی پابندی کی جائے ‘ وزارت قانون

عدالتوں اور ماتحت دفاتر کیلئے نئے اوقات کار کی پابندی کی جائے ‘ وزارت قانون

ملتان ( خبرنگارخصو صی )وفاقی وزارت قانون نے عدالتوں اورتمام دفاترکونئے اوقات کار کی پابندی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔اس سلسلے میں وزارت کی جانب سے جاری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مراسلہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے 24 اگست کے اجلاس میں دفتری اوقات کارصبح9 بجے سے شام 5 بجے تک مقررکرنیکاحکم جاری کیاتھاجس پر27اگست کوتحریری احکامات بھی جا ری کئے گئے اوراس فیصلے کی روشنی میں7 ستمبرکونئے اوقات کارکی سختی سے پابندی اورہفتہ یاتعطیلات کے آخری روزاورجمعہ کے دن ان اوقات کی لازمی پابندی کی ہدایت جاری کی تھی اس لئے وزارت کے ماتحت تمام دفاتربنکنگ کورٹ،ڈرگ کورٹ،سپیشل عدالت(سنٹرل)،سپیشل عدالت(اینٹی ٹیررازم)اورٹربیونلزمیں ان احکامات کی پابندی کی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر