لڈن ‘ خاتون سکول ٹیچر کاچوتھی جماعت کے طالب علم پر تشدد ‘ والدین کا احتجاج

لڈن ‘ خاتون سکول ٹیچر کاچوتھی جماعت کے طالب علم پر تشدد ‘ والدین کا احتجاج

لڈن(نامہ نگار) لڈن کے نوا حی علا قہ موضع آلہ آباد میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی بے رحم ٹیچر عالیہ نے چوتھی کلاس کے طالبعلم بلال کو اپنے کزن سے بد تمیزی کر نے پر تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے طالبعلم بلال (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

شدید زخمی ہو گیا بلال کے والدین نے میڈیا کو بتا یا کہ عالیہ کے کزن سے بلال کی ایک دن پہلے سکول میں تلخ کلا می ہوئی جسکی وجہ ٹیچر عا لیہ نے بلال کو تشدد کا نشا نہ بنا یا اور اپنے بھا ئیوں عثمان اور ارسلان کو بھی سکول بلوایا اور سے بھی بلال پر تشدد کر وایا اور سکول سے نکال دیا والدین اور اہلیان علا قہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اورڈی سی و ہا ڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیچر عالیہ اور اسکے بھا ئیوں کے خلاف سخت کا روا ئی کی جائے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر