اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوشن بالکل ناکام رہی ہے، عامر عباسی

اسلام آبادہائیکورٹ میں نیب پراسیکیوشن بالکل ناکام رہی ہے، عامر عباسی

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق پراسیکیوٹر راجہ عامر عباسی نے کہا ہے کہ پراسکیوشن کا کام صرف عدالت میں پیش ہونا نہیں بلکہ قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، نیب کا کوئی ایسا کیس نہیں جس میں سزائیں معطل کی گئی ہوں، ہائیکورٹ میں نیب کی (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

پراسیکیوشن ناکام رہی ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کا کام صرف عدالت میں پیش ہونا نہیں ہوتا۔ تفتیش کے قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھنا پراسیکیوشن کا کام ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں جائیداد کی قیمتوں کی مکمل تفصیلات تھیں۔ نیب کا کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں سزائے معطل کی گئیں ہوں۔ ہائیکورٹ میں درخواست پر نیب کی جانب سے دفاع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کی پراسیکیوشن ناکام رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر