سید الشہداؓ اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت ، عاشورہ محرم کے ماتمی جلوس برآمد

سید الشہداؓ اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت ، عاشورہ محرم کے ماتمی جلوس برآمد
سید الشہداؓ اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت ، عاشورہ محرم کے ماتمی جلوس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی / لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کربلا کے مظلوموں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
یوم عاشور کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے جو رات 12 بجے تک معطل رہے گی جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی مجلس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ شہر قائد کے جلوس کی قیادت ابو تراب اسکاؤٹس کریں گے۔ نماز ظہرین دورانِ جلوس ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی، جلوس کے دوران عزادارن سینہ کوبی اور زنجیر زنی کرکے غمِ حسین منائیں گے۔
لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پر گامزن ہے جس میں عزاداران سید الشہدا اور ان کے ساتھیوں کو پرسہ دے رہے ہیں، یہ جلوس شام کو کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔ کربلا گامے شاہ میں قزلباش خاندان تسبیح فاطمہ کی زیارت کرائے گا۔
پشاور میں شہر بھر سے 12 جلوس برآمد ہوئے ، اس سلسلے میں پہلا جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی سے برآمد ہواجبکہ آخری جلوس آغا سید میر فضل علی شاہ رضوی سے برآمد ہوا۔کوئٹہ میں مرکزی جلوس صبح 9 بجے علمدار روڈ پر رحمت اللہ چوک، پنجابی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داو¿د آغا کر رہے ہیں۔عاشورہ کے جلوس میں 20سے زائد ماتمی دستے شامل ہیں،جلوس کے روٹ کو جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔