ایشیا کپ گروپ فور مرحلہ :آج پاکستان افغانستان سے اور بھارت بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا

ایشیا کپ گروپ فور مرحلہ :آج پاکستان افغانستان سے اور بھارت بنگلہ دیش سے ...
ایشیا کپ گروپ فور مرحلہ :آج پاکستان افغانستان سے اور بھارت بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ کے گروپ فور مرحلے کا آغاز آج(جمعہ ) سے ہو گا جس میں دو میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میں گروپ اے کی پہلی پوزیشن کی ٹیم بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی ٹیم بنگلہ دیش سے ہو گا جبکہ دوسرا میچ گروپ بی کی پہلی پوزیشن کی ٹیم افغانستان کا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن کی ٹیم پاکستان سے ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے گروپ فور مرحلے کا پہلا میچ بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ پاکستان بمقابلہ افغانستان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے کھیلیں جائیں گے ۔

گزشتہ روز گروپ مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ایشیا کپ میں ایک اور اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 136رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل