”واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے“وزیراعلیٰ پنجاب

”واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے“وزیراعلیٰ پنجاب
”واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے“وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم عاشور پر اپنا پیغام دیا ہے، ان کاکہنا ہے کہ واقعہ کربلا صبر و تحمل، رواداری، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانی نے اسلام کے آفاقی اصولوں صبر، برداشت اور قربانی کو تاقیامت زندہ کر دیا، کربلا میں حق و باطل کا معرکہ مسلمانوں کو ظلم اور بربریت کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر باطل کے سامنے نہ جھکنے کا درس دیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓنے اپنے کردار اور عمل سے حق کی آوازبلند کرنا اور انسانی اقدار کا تحفظ سکھایا، پرامن معاشرے کےلئے حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اور افکار پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ معاشرے میں ایثار، اخوت، برداشت کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، حضرت امام حسینؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپرہونے کا ابدی پیغام ہے۔