یوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام

Sep 21, 2018 | 09:57 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
یو م عاشور کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے اوریوم عاشور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں مسلمان نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں