حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے:وزیراعظم عمران خان کا پیغام

حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ...
حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے:وزیراعظم عمران خان کا پیغام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم عاشور پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے ۔

یو م عاشور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہی وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں سب کی بقا ہے اور حضرت امام حسین نے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں مسلمان نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد