” امام حسینؓ کسی سنی کے ہیں نا شیعہ کے، دیوبندی کے ہیں نا اہل حدیث کے، وہ ۔۔۔ “ عامر لیاقت نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

” امام حسینؓ کسی سنی کے ہیں نا شیعہ کے، دیوبندی کے ہیں نا اہل حدیث کے، وہ ۔۔۔ ...
” امام حسینؓ کسی سنی کے ہیں نا شیعہ کے، دیوبندی کے ہیں نا اہل حدیث کے، وہ ۔۔۔ “ عامر لیاقت نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، یہ دن امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے، ہرکوئی اپنے انداز میں اس روز اہلِ بیت سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے۔ امتِ مسلمہ میں کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو اہلِ بیتؓ سے محبت نہ رکھتا ہو ، ہر فرقہ و مسلک انہیں اپنا سمجھتا ہے اور ان پر اپنا حق جتاتا ہے۔ اہلِ بیت کے حوالے سے مختلف مسالک میں بعض اختلافات بھی موجود ہیں جن کا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے شاندار حل تجویز کیا ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ” امام حسین کسی سُنّی کے ہیں نا شیعہ کے، دیوبندی کے ہیں نا اہل حدیث کے۔۔ وہ ہمیشہ سے رسول اللہ کے تھے، ہمیشہ رسول ﷺ کے رہیں گے اور ہم سب کو رسول اللہ سے محبت ہے ،اس میں شک نہیں لہٰذا بس ایک وعدہ۔۔ہم حسینؓ کے لیے لڑیں گے حسین ؓپر نہیں لڑیں گے(آمین)“۔