کیپٹن عاصم ملک گلوبل گڈول ایمبیسڈر کے خیر سگالی سفیر بن گئے

کیپٹن عاصم ملک گلوبل گڈول ایمبیسڈر کے خیر سگالی سفیر بن گئے
کیپٹن عاصم ملک گلوبل گڈول ایمبیسڈر کے خیر سگالی سفیر بن گئے

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے کوآرڈی نیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک کو ایک بین الاقوامی تنظیم گلوبل گڈول ایمبیسڈر نے پاکستان کے لئے بطور خیر سگالی سفیر منتخب کر لیا ہے۔

کیپٹن عاصم ملک کو حالیہ عہدہ ان کی سماجی و فلاحی جذبات کو مدنظر رکھ کر دیا گیا ہے۔ متذکرہ تنظیم پوری دنیا میں امن آشتی اور فروغ محبت کے لئے کام کر رہی ہے۔ تنظیم کا مقصد پوری دنیا میں امن و محبت کا پیغام پہنچانا اور دکھی انسانیت کے لئے مذمت کرنا ہے۔ خیر سگالی سفیر کا عہدہ ملنے پر کیپٹن عاصم ملک نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے پہلے سے زیادہ کرم کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سال کیپٹن عاصم ملک کو روٹری کلب کی رکنیت بھی مل ہے۔

مزید : عرب دنیا