بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، بڑا کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گیا کیونکہ۔۔۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، بڑا کھلاڑی ٹیم سے ...
بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، بڑا کھلاڑی ٹیم سے باہر ہو گیا کیونکہ۔۔۔

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )بھارت آج ایشیاکپ کے مرحلے ’ سپر 4‘ میں اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے جارہاہے تاہم انہیں اسے قبل بڑھا جھٹکا لگ گیاہے ۔

تفصیلاےت کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا پاکستان کے خلاف میچ میں زخمی ہو گئے تھے تاہم اب خبر یہ ہے کہ ان کی کمر کی چوٹ شدید ہے اور وہ ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔پانڈیا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” آپ کے پیار اور تعاون کی وجہ سے میں مزید مضبوط ہو کر واپس آﺅں گا ۔“

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہردیک پانڈیا کی جگہ بھارتی ٹیم نے دیپک چہار کو ٹیم میں شامل کر لیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت دو بارہ اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے ۔

جبکہ دوسری جانب بھارت کے لیفٹ آرم سپینر پاٹیل کو بھی پاکستان کے خلاف میچ کے دوران انگلی پر چوٹ لگ گئی تھی تاہم جس کے بعد وہ بھی سیریز سے باہرہو گئے ہیں اور ان کی جگہ رویندر جدیجہ کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔

مزید : کھیل