لاہور میں ٹرینوں کی ریس ، جب ایک ٹرین گیٹ کے پاس پہنچی تو ۔۔۔ ایسی ویڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر شیخ رشید ڈرائیورز کے کان پکڑوادیں گے

لاہور میں ٹرینوں کی ریس ، جب ایک ٹرین گیٹ کے پاس پہنچی تو ۔۔۔ ایسی ویڈیو سامنے ...
لاہور میں ٹرینوں کی ریس ، جب ایک ٹرین گیٹ کے پاس پہنچی تو ۔۔۔ ایسی ویڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر شیخ رشید ڈرائیورز کے کان پکڑوادیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بسوں، کاروں، موٹرسائیکلوں، رکشوں کی ریس کا زمانہ پرانا ہوگیا، فارمولا ون کار ریس کی تاریخ بھی طویل ہوچکی ہے تو اس لیے اب عوام کے منورنجن کے لیے ٹرینوں کی ریس کا اہتمام کیا جائے گا، کیونکہ پاکستان میں بہت سے ایسے سرپھرے ٹرین ڈرائیورز ہیں جن کے نزدیک ہزاروں انسانی جانیں ان کی ذاتی انا سے کم قیمتی ہیں۔ ایسے ہی دوٹرین ڈرائیورز نے اس وقت ہزاروں جانیں خطرے میں ڈال دیں جب انہوں نے آپس میں ریس لگانا شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے شاہدرہ جنکشن سے دو ٹرینیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں۔ اے جی ای 30، 6029 بابو پیسنجر وزیر آباد جارہی ہے جبکہ انجن نمبر ایچ بی یو 20، 8087 سرگودھا ایکسپریس کے ساتھ لگا ہوا ہے۔ دونوں ٹرینیں جیسے ہی سٹیشن سے روانہ ہوئیں دونوں کے ڈرائیورز نے آپس میں ریس لگالی، کبھی ایک آگے تو کبھی دوسری آگے، کچھ دور تک یہ سلسلہ چلتا رہا لیکن پھر اے جی ای 30 آگے نکل گئی لیکن سگنل ڈاﺅن ہونے کے باوجود گیٹ کھلا تھا۔ ٹرین ڈرائیور نے کافی دیر تک ہارن بجائے تاکہ گیٹ مین آکر پھاٹک بند کردے لیکن گیٹ بند کرنے کوئی نہ آیا جس کے بعدڈرائیور کو مجبوراً ایمرجنسی بریک لگانا پڑی۔ اے جی ای30 ایمرجنسی بریک کی وجہ سے یہ ریس توہار گئی لیکن وزیر ریلوے کیلئے بہت سے سوالات چھوڑ گئی۔

                      ۔۔۔ ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا /گوجرانوالہ /لاہور