پاکستان ایک مرتبہ پھرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

پاکستان ایک مرتبہ پھرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن ...
پاکستان ایک مرتبہ پھرعالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) پاکستان کو ایک مرتبہ پھر 2 سال کے لیے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کرلیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ انتخاب آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔ترجمان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے 35 رکن ممالک میں سے 11 ارکان کو 2 سال کے عرصے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد