جیل سے رہائی سے قبل نوازشریف کے ہمراہ حنیف عباسی کی جیلر کے کمر ے میں فوٹو پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد ایسی خبر آ گئی کہ سن کر جیل سپرٹینڈنٹ شدید پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔

جیل سے رہائی سے قبل نوازشریف کے ہمراہ حنیف عباسی کی جیلر کے کمر ے میں فوٹو پر ...
جیل سے رہائی سے قبل نوازشریف کے ہمراہ حنیف عباسی کی جیلر کے کمر ے میں فوٹو پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد ایسی خبر آ گئی کہ سن کر جیل سپرٹینڈنٹ شدید پریشان ہو جائیں گے کیونکہ۔۔

  

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نواز شریف کے ساتھ حنیف عباسی کی موجودگی کا نوٹس لے لیا۔ فوری رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے کہا کہ جیلر کاروبکار کے بغیر کسی مجرم کو اپنے کمرے میں بٹھانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مجرم حنیف عباسی نواز شریف کیس سے دور کا تعلق نہیں وہ کیسے جیلر کے کمرے میں بیٹھ سکتا ہے جیلر سے خود بات کی کہ آپ کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے سپرنٹنڈنٹ کے پاس میرے سوالات کا کوئی جواب نہ تھا میں نے وزیر اعلیٰ کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے فوری نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ مٹھائیاں اورموبائل فون جیل میں کیسے پہنچے اس کی تحقیقات کا بھی حکم جاری کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل سے نواز شریف کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ ، آئی جیل جیل خانہ جات نے انکوائری کیلئے 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان اور آئی جی جوڈیشل شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم آج اڈیالہ جیل جا کر معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ایفی ڈرن کیس کے مجرم حنیف عباسی بھی تصویر میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھے تھے۔ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے ساتھ لیگی رہنماؤں نے تصویریں بنوائی تھی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی