پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالر کا کیا معاہدہ ہواہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالر کا کیا معاہدہ ہواہے ؟ تہلکہ خیز ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 10 ارب ڈالر کا کیا معاہدہ ہواہے ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنا دورہ سعودی عرب اور یو اے ای مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں اور حکومت کی جانب سے عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ سعودی عرب سی پیک میں تیسرا سٹریٹجک پارٹنر ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کرے گا جبکہ سعودی عرب کے ساتھ 10 ار ب ڈالر کا معاہدہ بھی طے پا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ یو اے ای کے ساتھ بھی اربوں ڈالے کے معاہدے طے پائے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” حکومت کے آنے کے صرف ایک مہینے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دس ارب ڈالر کا معاہدہ ہو گیاہے ، یہ صرف اور صرف عمران خان اور ان کی ٹیم کی مستعد پالیسیوں کے باعث ہی ممکن ہواہے ، انشااللہ پاکستان بہت جلد ان بدترین معاشی حالات سے باہر ہو گا ۔“

دوسری جانب نجی اخبار ” خبریں “ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دس ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج طے پا گیاہے ، پیکج کے تحت سعودی عر گوادر میں آئل سٹی بنائے گا ۔گوادر میں آئل سٹی بنانے کا معاہدہ چین کے ساتھ طے پایا تھا ،تاہم حکومت نے چین کو اس معاملے پر اعتماد میں لیاہے اور چین کی آمادگی پر سعودی عرب کے ساتھ یہ معاہدہ کیا گیاہے ، یواے ای حکومت کے ساتھ بھی اربوں ڈالر کے معاہدے کیے گئے ہیں ۔

مزید : قومی