این اے21مردان سے امیرحیدرہوتی کی کامیابی پشاورہائیکورٹ میں چیلنج

این اے21مردان سے امیرحیدرہوتی کی کامیابی پشاورہائیکورٹ میں چیلنج
این اے21مردان سے امیرحیدرہوتی کی کامیابی پشاورہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 21 مردان سے امیر حیدر ہوتی کی کامیابی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ، پی ٹی آئی کے عاطف خان نے امید حیدر ہوتی کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے این اے 21 مردان سے اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی کی کامیابی پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے،پی ٹی آئی کے عاطف خان نے حیدر ہوتی کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے،عدالت نے اے این پی کے رہنما کو نوٹس جاری کردیا۔
دریں اثنا عاطف خان نے رہنما اے این پی حمایت اللہ مایارپر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے جس میں حمایت اللہ مایارپرالیکشن کے دوران جلسوں میں غلط زبان استعمال کرنے کاالزام عائد کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اسلام آبادنے حمایت اللہ مایارکوسمن جاری کرتے ہوئے24 ستمبرکوطلب کر لیا۔