سابق وزیراعظم نوازشریف کل سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے

سابق وزیراعظم نوازشریف کل سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے
سابق وزیراعظم نوازشریف کل سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل سے رہائی پانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کل (ہفتہ)سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی سرگرمیوں کاآغازکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے اور لاہور میں ضمنی انتخابات پر بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ نوازشریف اپنے کیسزکے حوالے سے قانونی ٹیم کیساتھ مشاورت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ 19ستمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈریفرنس میں سزاﺅں کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کی سزائیں معطل کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد