کراچی کا ایک اور شہری کانگو وائرس کا شکار,ہسپتال داخل

کراچی کا ایک اور شہری کانگو وائرس کا شکار,ہسپتال داخل
کراچی کا ایک اور شہری کانگو وائرس کا شکار,ہسپتال داخل

  

کراچی (ڈیلی پاکستان ) کراچی میں ایک اور شہری کانگو وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گیا، رواں برس کانگو وائرس سے 10 اموات ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی عید کے بعد سے کراچی میں تشویشناک حد تک کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوچکا ہے۔ جناح ہسپتال میں ایک اور مریض لایا گیا جس میں کانگو وائرس کی تشخیص کی گئی تھی۔ چمڑے کی فیکٹری کے مالک 45 سالہ محمد افضال میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد دستانے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔ رواں برس کراچی میں کانگو وائرس 10 لوگوں کی جان لے چکا ہے جن میں سے 7 کا تعلق کراچی اور تین کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی