امارات ایئر لائنز کیا واقعی اتحاد ایئر ویز کو خریدنے جا رہا ہے؟ کمپنی نے واضح اعلان کر دیا، بڑی خبر آ گئی

امارات ایئر لائنز کیا واقعی اتحاد ایئر ویز کو خریدنے جا رہا ہے؟ کمپنی نے واضح ...
امارات ایئر لائنز کیا واقعی اتحاد ایئر ویز کو خریدنے جا رہا ہے؟ کمپنی نے واضح اعلان کر دیا، بڑی خبر آ گئی

  

دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی امارات ائیرلائنز اور اتحاد ائیرلائنز نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امارات ائیرلائنز نے اتحاد ائیرویز کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور جس کے نتیجے میں امارات ائیرلائنز دنیا کی سب سے بڑی ائیرلائنز بن جاتی۔ اتحاد ائیرویز کے ترجمان نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ دوسری طرف امارات ائیرلائنز کے ترجمان نے ان خبروں کی افواہ قرار دیا۔ امارات ائیرلائنز کے صدر غم کلارک نے اس سال جون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مختصر مدت یا طویل مدت میں دونوں ائیرلائنز میں کسی انضمام کی سفارش نہیں کرتے۔

مزید : عرب دنیا