”ہم بلوچستان میں پاکستان کیلئے یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں“ چین نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی، سن کر دشمنوں کے ہوش اڑ جائیں گے

”ہم بلوچستان میں پاکستان کیلئے یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں“ چین نے پاکستان ...
”ہم بلوچستان میں پاکستان کیلئے یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں“ چین نے پاکستان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کر دی، سن کر دشمنوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

کوئٹہ(ویب ڈیسک) چینی ریسرچ اور سرمایہ کار کمپنی (ایم سی سی) ٹونگسِن ریسورس لمیٹڈ نے بلوچستان کے معدنی وسائل کو ترقی دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان علیانی سے ہونے والی ایک ملاقات میں کمپنی کے صدر وینگ جِنچینگ نے صوبے کے قدرتی وسائل دریافت کرنے کی پیشکش کی۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی کمپنی کا انضمام سینڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے ساتھ ہوگیا ہے، اور انہوں نے صوبائی حکومت سے سینڈک منصوبے میں توسیع کرنے کی اجازت طلب کی جس سے نہ صرف صوبے کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی متعدد ممالک میں معدنی ذخائر کی تلاش کا کام کررہی ہے اور دنیا بھر میں 50 ارب ڈالر مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم سی سی چینی حکومت کو تجویز دے گی کہ معدنی پارک کے قیام میں بلوچستان کو بھی شامل کیا جائے، اس کے ساتھ انہوں نے صوبے کے محکمہ معدنی وسائل کو ڈیٹا بیس بنانے میں معاونت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے معدنی ذخائر میں دلچسپی لینے پر چینی کمپنی کا خیر مقدم کیا۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ