بھاشا اور مہمند ڈیم کے علاوہ مزید 2 اور ڈیمز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، یہ کہاں پر بنائے جائیں گے اور ان کا نام کیا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

بھاشا اور مہمند ڈیم کے علاوہ مزید 2 اور ڈیمز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، ...
بھاشا اور مہمند ڈیم کے علاوہ مزید 2 اور ڈیمز بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، یہ کہاں پر بنائے جائیں گے اور ان کا نام کیا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) ضلع راولپنڈی کے شہریوں کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے2 نئے منی ڈیم چہان ڈیم اور ددوچھہ ڈیم بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔چہان ڈیم چکری روڈ پر راجڑ گاﺅں کے پاس بنایا جائیگا اس پر کل لاگت5ارب روپے آئیگی اور اس سے حلقہ این اے59کے ڈھائی لاکھ گھرانوں کو روزانہ6ملین گیلن پانی سپلائی ہوگا،اس کی تعمیر کا آغاز اسی سال شروع ہوجائیگا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور ایم پی اے واثق قیوم آئندہ ہفتے اس ڈیم کی سائٹ کا دورہ کریں گے،ایم پی اے واثق قیوم نے بتایا کے یہ ڈیم3سال کی ریکارڈ مدت 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔پنجاب حکومت سے فنڈز اجراءکی رضامندی لے لی گئی ہے، دودوچھہ ڈیم شیڈول کے مطابق پہلے 2008ءمیں مکمل ہونا تھا اس کے بعد مدت 2013ءتک کردی گئی مگر بعدازان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے دودوچھہ ڈیم اور چراہ ڈیم کے دونوں پراجیکٹ موخر کردئیے جس سے ان کا تخمینہ لاگت بھی 300 فیصد بڑھ گیا۔

ان ڈیموں میں رکاوٹوں اور سست روی پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آئندہ ہفتے تحریری رپورٹ مانگ لی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دودوچھہ ڈیم بھی آئندہ تین سال میں مکمل کرنے کا پروگرام تیار کرلیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی