بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ، کس کو باہر کیا گیاہے ؟ حیران کن خبر آ گئی

بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی ...
بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ، کس کو باہر کیا گیاہے ؟ حیران کن خبر آ گئی

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں افغانستان کےخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے اور آج افغانستان کے خلاف میچ میں محمد عامراورفہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی اورحارث سہیل کوٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہاہے جس پہلا میچ بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف جبکہ دوسرا میچ پاکستان اورافغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا اور دونوں میچ آج شام ساڑھے چاربجے کھیلے جائیں گے ۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل