کراچی میں تعزیے کو آگ لگنے سے بچی جھلس کر جاں بحق

کراچی میں تعزیے کو آگ لگنے سے بچی جھلس کر جاں بحق
کراچی میں تعزیے کو آگ لگنے سے بچی جھلس کر جاں بحق

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بغدادی کے علاقے میں تعزیے کو آگ لگنے سے ایک بچی جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں بانٹو ہسپتال کے قریب تعزیہ کو آگ لگانے والے تعزیہ کمیٹی کے رکن سے پیٹرول کی بوتل اور آگ کا الاؤمعصوم بچوں پر گر گیا جس کے نتیجے میں 7سالہ عائشہ، سمیر اور اس کا کزن بلال جہانگیر اور بچوں کو بچاتے ہوئے ان کے نانا جھلس گئے۔عائشہ جھلسنے سے شدید زخمی ہوئی تھی جسے سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکی، جبکہ دیگر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی