مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24 ستمبر کو طلب

مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24 ستمبر کو طلب
مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24 ستمبر کو طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا،اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کےلئے پیش کی جائے گی، وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو سٹریم لائن کرنے کےلئے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا،ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 پر بھی غور کیا جائے گا۔اس اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد