ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 74لاکھ48ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا :ارسارپورٹ

ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 74لاکھ48ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا :ارسارپورٹ
ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 74لاکھ48ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا :ارسارپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق ارسا نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اس وقت ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 74لاکھ48ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے ۔

ارسا کی رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 45لاکھ 19ہزار ایکڑ فٹ ،منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 28لاکھ 11ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ جھیل میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ18ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ارسا کا مزید کہنا تھا کہ دریاؤں میں پانی کی آمد ایک لاکھ4ہزار 900کیوسک جبکہ پانی کا مجموعی اخراج 2لاکھ 6ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اس طرح ڈیموں میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 74لاکھ48ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔

واضح رہے کہ ڈیموں میں پانی کاذخیرہ گزشتہ روز کے مقابلے میں1لاکھ 90ہزارایکڑ فٹ کم ہوگیاہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد