سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری

سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری
سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے: فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر احسن اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا۔ سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔

سعودی عرب کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت کے بعد سابق دور حکومت کے وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ کیا سی پیک میں سعودی عرب کو شامل کرنے سے قبل چین کو اعتماد میں لیا گیا؟جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک میں کسی بھی ملک کی شمولیت پر دونوں فریقین (پاکستان اور چین) کا متفق ہونا ضروری ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری میں سعودی عرب کی شراکت پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور سی پیک میں توسیع پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے۔ تاریک دور ختم ہوگیا، پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد