شاہ محمود قریشی کا صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی یقین دہانی

شاہ محمود قریشی کا صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ...
شاہ محمود قریشی کا صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی یقین دہانی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  کہا کہ اقوام عالم کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیربیرسٹرسلطان محمود چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان ایک واضح اور دوٹوک موقف رکھتا ہے، اقوام عالم کے ہر فورم پر کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔جس پربیرسٹر سلطان محمود نے عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا ۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کےلئے کل امریکاروانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ بھارتی ہم منصب ششما سوراج کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملیں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد