کیا پاکستان میں لڑکیوں کے لئے رشتے ختم ہوگئے ہیں؟ مناسب رشتہ حاصل کرنے کے لئے اب کیا کرنا چاہئے ؟ آپ بھی یہ طریقہ جانئے

کیا پاکستان میں لڑکیوں کے لئے رشتے ختم ہوگئے ہیں؟ مناسب رشتہ حاصل کرنے کے لئے ...
کیا پاکستان میں لڑکیوں کے لئے رشتے ختم ہوگئے ہیں؟ مناسب رشتہ حاصل کرنے کے لئے اب کیا کرنا چاہئے ؟ آپ بھی یہ طریقہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)میں نے سی اے کے بعد نوکری کرلی کیونکہ مجھے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا شوق تھا ۔امی تو میری شادی بیس سال کی عمر میں کرنا چاہتی تھیں اور کہا کرتی تھیں کہ لڑکیوں کی عمر بیس سے بائیس سال کے دوران ہی شادی کی ہوتی ہے ورنہ عمر بڑھنے سے مناسب اور اچھے رشتے نہیں ملتے ۔میں انہیں کہتی کہ تعلیم یافتہ اور نوکری کرنے والی لڑکیوں کو رشتوں کی قلت نہیں ہوسکتی لیکن حقیقت یہی ہے جو امی نے کہا تھا اور جو میں دیکھ رہی ہوں ۔پڑھی لکھی اور ان پڑھ بھی اپنے گھروں میں رشتوں کے انتظار میں بوڑھی ہوگئی ہیں ۔پاکستان میں لڑکیوں کی شادیاں بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا میں بھی شکار ہوں ،میری عمر پینتیس سال ہوچکی ہے اور کوئی جوڑ کا رشتہ نہیں مل پایا جس سے میں بھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی ۔آپ میری مدد کیجئے اور کوئی ایسا وظیفہ بتا دیں کہ جسے پڑھ کر پاکستانی لڑکیوں کی تقدیر کھل جائے اور انہیں اچھے رشتے کا کوئی قحط نہ پڑے ،کوئی ان میں آکر عیب نہ نکالے اور ان کی اور اسکے گھر والوں کی تذلیل نہ کرے ۔(مومنہ ،اسلام آباد )
جواب۔آپ کی والدہ ہی نہیں ہر بیٹی کی ماں تقریباً یہی کچھ سوچتی ہے ۔ہمارا سماجی نظام برباد ہوچکا ہے ،ورنہ بیٹیوں کی تعلیم کا عمل شادی کے بعد بھی نہیں رکنا چاہئے ۔پاکستان میں ایسی کئی مثالیں ہیں کہ اچھے اور سمجھدار لوگوں نے اپنی بہو اور بیویوں کو مزید پڑھنے میں مدد دی ہے ۔ڈاکٹر اسرار احمد نے اپنی بہووں کو خوب پڑھایا تھا ۔انہیں بیٹیوں کی طرح ہی پالا۔ایسی بہت سی قابل قدر مثالیں ہیں لیکن لالچ میں ڈوبی نسلوں کو اس کا خیال نہیں رہتا ۔وہ بہو کو بیٹی نہیں تسلیم نہیں کرتے ،اگر کریں تو اسکو پڑھانے کی ہمت بھی کریں پھر۔حالانکہ یہی لوگ لڑکے والوں سے وعدے بھی کرتے ہیں کہ آپ کی بیٹی ہماری بیٹی،اسکو فائنل کے پیپر ہم خود دلوائیں گے،یہ پڑھنا چاہے گی تو ہم پڑھوائیں گے ،مگر شادی کی مہندی اترتے ہی ان کے وعدے ہوا ہوجاتے ہیں۔یہ ہمارا المیہ ہے جس کی اصلاح کرنے کے لئے بہت وقت اور محنت چاہئے ۔آپ خود بھی یہ وظیفہ پڑھیں ،سورہ فتح روزانہ تین بار ،ایک بار سورہ رحمن پڑھ کر دعا کریں ،یہ تسبیح یافتاح یا لطیف روزانہ ایک سو تیرہ بار پڑھنا معمول بنا لیں،ان شااللہ وہ بیٹیاں جن کے رشتے نہیں ہوتے ،ان کے لئے اچھے اور مناسب رشتے آئیں گے ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -