”حکومت کالاباغ ڈیم پر تنازعہ نہ کھڑا کرے کیونکہ۔۔۔“ سراج الحق نے حیران کن بات کہہ دی

”حکومت کالاباغ ڈیم پر تنازعہ نہ کھڑا کرے کیونکہ۔۔۔“ سراج الحق نے حیران کن ...
”حکومت کالاباغ ڈیم پر تنازعہ نہ کھڑا کرے کیونکہ۔۔۔“ سراج الحق نے حیران کن بات کہہ دی

  

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تین صوبوں نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کی،بھاشا ڈیم بنایاجائے،ڈیم کی تعمیرپرحکومت نیا تنازعہ کھڑا نہ کرے۔

چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کی موجودگی میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی،قوم موجودہ حکومت کے وعدوں اورمنشور پرعمل چاہتی ہے، نئے ٹیکسزسے عوام پربوجھ پڑے گا،کھاد کی قیمتیں بڑھنے سے کسان متاثرہونگے،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کے سیاسی کلچرمیں بہت زیادہ تلخی اورفاصلے ہیں، قانون کے مطابق ملک بھرمیں افغانیوں،بنگالیوں اوربہاریوں کوشہریت دی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /چارسدہ