”نان پرافٹ تنظیمیں اب یہ کام نہیں کریں گی اور ان کی نگرانی بھی ہو گی کیونکہ۔۔۔“ نیکٹا کے ہدایت نامے نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

”نان پرافٹ تنظیمیں اب یہ کام نہیں کریں گی اور ان کی نگرانی بھی ہو گی ...
”نان پرافٹ تنظیمیں اب یہ کام نہیں کریں گی اور ان کی نگرانی بھی ہو گی کیونکہ۔۔۔“ نیکٹا کے ہدایت نامے نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیکٹااورایس ای سی پی نے نان پرافٹ تنظیموں کوہدایت نامہ جاری کر دیا۔
نیکٹااورایس ای سی پی کی جانب سے نان پرافٹ تنظیموں کوجاری کردہ ہدایت نامہ کی دستاویز کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیموں کی سرگرمیوں کومحدودکرنا ہوگااور ان کی مسلسل نگرانی بھی ہوگی،سرحدی ومتنازعہ علاقوں میں این پی اوزکوکام کی اجازت نہیں ہوگی،اور غیرمنافع بخش تنظیموں کومبہم منصوبوں پرکام کی اجازت نہیں ہوگی۔دستاویزمیں مزید کہا گیا ہے کہ این پی اوز کو ہرسرگرمی، منصوبے کیلئے آمدن کے ذرائع بتانا ہوں گے اور غیرمنافع بخش تنظیموں کیلئے مالی احتساب اورامورمیں شفافیت کولازم قراردیا گیا ہے۔