’’اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو یہ کام کرتے‘‘ سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ افغانستان کے کپتان بھی حیران رہ جائیں گے

’’اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو یہ کام کرتے‘‘ سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
’’اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو یہ کام کرتے‘‘ سرفراز احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ افغانستان کے کپتان بھی حیران رہ جائیں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیاک کپ کے مرحلے سپر فور کا آغاز آج ہو گیاہے جس میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے اور سرفراز احمد کا کہناتھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے ۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں مختلف کھیل پیش کرنا ہو گا جبکہ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتا تھا ۔سرفراز کا کہناتھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ محمد نواز ، حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے جبکہ شاداب ، فہیم اشرف اور محمد عامر کو ڈراپ کیا گیاہے ۔دوسری جانب افغانستان نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔

مزید : کھیل