ایشیاء کپ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیاء کپ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
ایشیاء کپ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے بنگلہ دیش کے174رنزکے تعاقب میں ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارت کی جانب سے کپتان 82 اور شیکھر دھون 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز لٹن داس اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے اور صرف سات کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے اور ناظم الحسین بھی صرف سات رنز ہی بنا سکے،شکیب الحسن 17رنز بنانے کے بعد جدیجا کا شکار بنے ،محمد متھن 9 رنز بنانے کے بعد جدیجا کا شکار بنے ، جبکہ مشفیق الرحمیم 21 رنز بنانے کے بعد جدیجا کی گیند پر ایلی بی ڈبلیو ہو گئے،محمود اللہ سکور میں 25 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد بھونیشور کمار کی گیند پر ایلی بی ڈبلیوہو گئے ،مصدق حسین کو 12 رنز بنانے کے بعد جدیجا نے ایم ایس دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا،کپتان مشرفی مرتضیٰ2 رنز بنانے کے بعد بھونیشور کمار کا شکار بن گئے ،مہدی حسن فراز 42 رنز بنانے کے بعد بمرا کی گیند پر دھون کو کیچ تھما بیٹھے ،بنگلہ دیش کے آخری کھلاڑی مستفیض الرحمن 3 رنز بنا کر بمر ا کی گیند پر دھون کو کیچ دے بیٹھے۔بھارت کی جانب سے رویندر جدیجا 10 ااور زمیں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ،بھونیشور کمار اور بمرا نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بنگلہ دیش کے 174 رنز کے تعاقب میں بھارت نے  اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر نے شاندار61 رنز کا آغاز فراہم کیا ،14 ویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر شیکھر دھون 40 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے امباتی رائیڈو 7 رنز  بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ،  دھونی33 رنز بنا کر مشرفی مرتضیٰ کا شکار بنے،کپتان روہت شرما 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن ،مشرفی مرتضیٰ اور روبیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،ٹاس جیت کر بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو انجریز کا سامنا ہے تاہم بنگلہ دیش کو کم سکور تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آئیں ہیں اور گزشتہ روز کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے۔

دوسری جانب ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔افغانی ٹیم میں ا یک جبکہ پاکستا ن نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

بھارتی ٹیم میں شیکھر دھوان، امباتی رائیڈو، ڈنیش کارتھک، ایم ایس دھونی، کیدار جادھیو، رویندر جدیجہ، بھنیشور کمار، کلدیپ یادیو، جسپریت بمرا، چھاہل جبکہبنگلہ دیش کی ٹیم میں لٹن داس، ناظم الحسین، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد متھن، محمد اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن، مشرف مرتضیٰ، روبیل حسین، مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

مزید : کھیل