ایشیا کپ، عثمان خان شنواری نے میچ کی دوسری ہی گیند پر ’ ری ویو‘ لے لیا لیکن اس کا نتیجہ کیا نکلا ؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

ایشیا کپ، عثمان خان شنواری نے میچ کی دوسری ہی گیند پر ’ ری ویو‘ لے لیا لیکن ...
ایشیا کپ، عثمان خان شنواری نے میچ کی دوسری ہی گیند پر ’ ری ویو‘ لے لیا لیکن اس کا نتیجہ کیا نکلا ؟ جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آ ج ابوظہبی میں افغانستان کے مد مقابل ہیں جس میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم عثمان خان شنواری نے پاکستان کا واحد ریو کھیل کی دوسری ہی گیند پر ضائع کر وا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری پہلا اوور کرنے کیلئے آئے اور ان کی گیند افغانستان کے کھلاڑی محمد شہزاد کے آوٹ سائیڈ لیگ پیڈ پر لگی تو انہوں نے ایمپائر سے آوٹ دینے کی اپیل کی تاہم ایمپائر کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہ آنے پر انہوں نے کپتان کے ساتھ مشورہ کیا اور واحد ری وی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ۔جب ری ویو کا استعمال کرتے ہوئے تھرڈ ایمپائر نے گیند کا جائزہ لینا شروع کیا تو سب سے پہلے انہوں نے عثمان خان شنواری کی’ نوبال ‘ چیک کی اور ان کا پاﺅں ’ آن دی لائن ‘ آیا اور یہیں پاکستان کا واحد ری ویو ختم ہو گیا اور ایمپائر نے نوبال قرار دیتے ہوئے فری ہٹ کیلئے ہاتھ گھما دیا ۔ایمپائر کا اشارہ دیکھ عثمان خان شنواری کا چہرہ اتر گیا اور وہ دوبارہ گیند کروانے کیلئے بھاگے اور فری ہٹ پر محمد شہزاد نے چوکا دے مارا ۔

مزید : کھیل