بھارت نے اپنا اصل رنگ دکھا دیا، بھارت نے وزراء خارجہ کی ملاقات منسوخ کر دی: بھارتی میڈیا
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارت نے پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان نیو یارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی جس کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ سسشماسوراج نے کہاتھا کہ پاکستان کی اقوام متحدہ میں وزارء خارجہ کی ملاقات کی تجویز کو قبول کر لیاہے اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں سائیڈ لائنز پر ملاقات ہو گی تاہم آج بھارت نے اپنا اصل رنگ دکھا دیاہے اور ایک مرتبہ پھر سے اپنی زبان سے پھر گیاہے۔ بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارت نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔