بھارت کی جانب سے وزراءخارجہ کی ملاقات کیوں منسوخ کی گئی ؟ شاہ محمود قریشی نے ممکنہ وجہ بتا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخ کر دی ہے جس پرپاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ لگتاہے کہ بھارت میں آنے والے انتخابات کی تیاری ہو رہی ہے ، پاکستان خطے کی بہتری چاہتاہے لیکن بھارت کی ترجیحات کچھ اور ہی ہیں ، بھارت کی سیاست تقسیم دکھائی دے رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنے پر حیرانگی اور تعجب ہواہے ،بھارت کی جانب ایک مرتبہ پھر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیاہے ، کسی بھی مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جاسکتاہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارت کے ملاقات سے پہلے ہی قدم ڈگمگا گئے ہیں ، بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کے باوجود آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔