”پاکستان اس کام میں ہماری مدد کرے۔۔۔“ حریت رہنماءنے بھی وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

”پاکستان اس کام میں ہماری مدد کرے۔۔۔“ حریت رہنماءنے بھی وزیراعظم عمران خان ...
”پاکستان اس کام میں ہماری مدد کرے۔۔۔“ حریت رہنماءنے بھی وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کے جلوس پر بھارتی قابض افواج کا تشدد اور جلوس میں شامل شرکا کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز“ کے مطابق حریت کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات عبدالحمید لون نے حریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ چپ کا روزہ توڑ کر مسئلہ کشمیر کا فوری حل تلاش کرے،پاکستان اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ شد ومد سے اجاگر کرے اور بھارتی مظالم بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کرے، بھارتی فوج کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، کشمیری قوم شہید امام حسین کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت میں ہمارے لیے ظالم اور جابر کے خلاف حق پر قائم رہنے کا سبق موجود ہے، شہدا ئے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہم اپنا بنیادی انسانی اور سیاسی حق ضرور حاصل کریں گے۔

مزید : قومی