شین وارن نوجوان لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

شین وارن نوجوان لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
شین وارن نوجوان لڑکی کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)کرکٹ کی دنیا کے سابق سپر سٹار شین وارن کھلاڑی تو بہت اچھے رہے مگر ان کی حرکتیں اکثر اچھی نہیں رہیں۔ بہت بار وہ وہ اپنے غیر اخلاقی انداز و اطوار کے سبب رُسوا ہوئے مگر باز نہیں آئے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے البتہ وہ خبروں کا موضوع نہیں بنے تھے مگر اب اُن کا ایک تازہ ترین سکینڈل سامنے آ گیا ہے، جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنی پرانی حرکتوں پر واپس آگئے ہیں۔

ڈیلی میل آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ شین وارن، جن کی عمر 49 سال ہے، نے ایک نوجوان لڑکی کو قابل اعتراض میسج بھیجے ہیں اور لڑکی نے ان میسجز کی ساری تفصیلات میڈیا کو فراہم کر دی ہیں۔ شین وارن نے اول تو ویب سائٹ ٹنڈر پر بنائے گئے اپنے پروفائل پر نیم برہنہ تصویر لگا رکھی ہے اور دوئم یہ کہ وہ اس اکاﺅنٹ کو غیر مناسب مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔

ڈیلی میل آسٹریلیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا ہے کہ ”ویب سائٹ ٹنڈر نے مجھے شین وارن کے ساتھ میچ کیا تھا لیکن کچھ میسجز کے تبادلے کے بعد میں نے بات چیت بند کردی۔ اس کے باوجود شین وارن مجھے قابل اعتراض میسجز بھیجتا رہا اور میں اس بات پر حیران تھی کہ وہ ایسا کیونکر کر سکتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ وہ ایسی باتوں کا عادی ہو چکا ہے۔“

شین وارن کو بھیجے گئے پہلے میسج میں لڑکی نے لکھا تھا”ہیلو، تم بہت شاندار نظر آتے ہو، کیا تم آسٹریلین ہو؟ مجھے یہ لہجہ بہت پسند ہے۔“

اس کے جواب میں شین وارن نے لکھا ”ہاں میں آسٹریلین ہوں، لگتا ہے ہمارے درمیان زیادہ فاصلہ نہیں ہے۔ میں لندن میں ہوں۔“

لڑکی نے لکھا ”میں بلغراویہ میں رہتی ہوں، آپ لندن میں کہاں رہتے ہیں؟“

شین وارن کا جواب تھا ”لٹل اٹلی۔“

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی عمومی بات چیت کے بعد شین وارن نے ایک غیر مناسب میسج بھیجا جس میں لکھا تھا ”مجھے کچھ شرارتی مزے کی طلب ہو رہی ہے، میرے ساتھ کھیلو گی؟“ یہ میسج دیکھ کر لڑکی نے گفتگو منقطع کر دی، لیکن اس کے باوجود شین وارن نے اُسے غیر اخلاقی میسج بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ یہ غیر مناسب رویہ جاری رہا تو بالآخر اُس نے یہ معاملہ میڈیا میں لانے کا فیصلہ کیا، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اب شین وارن کو ایک بار پھر ایک بڑے سکینڈل کا سامنا ہے۔

مزید : کھیل